پریانکا چوپڑا عربی فلموں میں کیوں کام کرناچاہتی ہیں؟

پریانکا چوپڑا عربی فلموں میں کیوں کام کرناچاہتی ہیں؟
پریانکا چوپڑا عربی فلموں میں کیوں کام کرناچاہتی ہیں؟

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق عالمی حسینہ بھارت کی نامور اداکارہ اور دنیا کی 100بااثر خواتین میں شامل رہنے والی پریانکا چوپڑا نے عربی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کااظہارکردیا۔

افریقہ نیوز کودیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نےبالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کام کے طریقہ کار، روزمرہ معمولات اور دیگر مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا۔

View this post on Instagram

First Monday in May ⁣ This year’s theme: Pretty Pretty Princess ⁣ Glam and creative direction by: @sky.krishna ????- @divya_jyoti

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہالی ووڈ میں ابھی وہ نئی نئی ہیں جب کہ بالی ووڈ میں انہوں نے بیس سال گزارے ہیں اور اس دوران ساٹھ سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اس لیے ابھی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے تجربے کا موازنہ نہیں کیاجاسکتا۔

View this post on Instagram

We may be apart right now, but Earth keeps us connected. This is our home. Let’s heal Mother Earth together. ???? #EarthDay #EarthDayEveryDay

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on

عربی فلموں میں کام کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عربی فلموں میں کام کرکے بے حد خوشی ہوگی۔انہوں نے کہا 'مجھے لگتا ہے کہ میں کہیں بھی فلم انڈسٹری کا حصہ بننا پسند کروں گی، مجھے اپنا کام پسند ہے اور اگر ایسا ہوا تو میں ایک نئی زبان سیکھ لوں گی'۔

View this post on Instagram

There is always a light at the end of the tunnel... Hang in there world...????

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on

اپنے موجودہ پروجیکٹس سے متعلق پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ میں ایمیزون کے لیے اپنی نئی سیریز کی شوٹنگ شروع کررہی ہوں جسے روسو بردارز پروڈیوس کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک رومانٹک کامیڈی ہے، یہ دراصل مینڈی کیلنگ کے ساتھ ' بڈی کامیڈی ' ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں اپنے شوہر کے ساتھ ایمیزون ہی کے لیے ایک اور شو کی تیاری پر کام کررہی ہوں جو سنگیت کی بھارتی روایت پر مبنی ہوگا۔

View this post on Instagram

Pre-Grammys

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on

پریانکا چوپڑا نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بتایا کہ بہت سی چیزیں ہیں، میں ایک کتاب لکھ رہی ہوں، ابھی بہت ساری چیزیں ہورہی ہیں۔

۔

View this post on Instagram

❤️

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on

مزید :

تفریح -