بی آر ٹی افتتاح کی اگست میں ہوگا لیکن پہلے کیوں تاخیر ہوئی؟ شوکت یوسفزئی نے حیران کن موقف دیدیا

بی آر ٹی افتتاح کی اگست میں ہوگا لیکن پہلے کیوں تاخیر ہوئی؟ شوکت یوسفزئی نے ...
بی آر ٹی افتتاح کی اگست میں ہوگا لیکن پہلے کیوں تاخیر ہوئی؟ شوکت یوسفزئی نے حیران کن موقف دیدیا

  

 پشاور (آئی این پی) وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا امید ہے بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)کا افتتاح اگست میں ہوگا۔ ایشائی ترقیاتی بینک کے ساتھ معاہدے کے تحت بی آر ٹی اگلے سال مکمل ہونا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق بی آر ٹی منصوبہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے باعث بی آر ٹی منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، کورونا وبا نہ ہوتی تو منصوبہ کا افتتاح ہوچکا ہوتا۔ منصوبے کے ڈپوز پر کام دسمبر میں مکمل ہوگا، ڈپوز کے باعث بی آر ٹی کے آپریشنز متاثر نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے حکم امتناع نہ لیتے تو بی آر ٹی مکمل نہ ہوتی، بی آر ٹی میں جس نے بھی کرپشن کی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔صوبائی وزیر محنت نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی نے کہا ہے کہ جس نے کرپشن کی اس کو جیل میں ڈالا جائےگا۔ میرے چیلنج پر عاجز دھامرہ چوری چھپے آئے اور واپس چلے گئے،پی پی پی سے کراچی نہیں سنبھالاجاتا، کراچی ہر سال پانی میں ڈوب جاتا ہے، وزیراعظم کو چیئرمین این ڈی ایم اے کو بھیجنا پڑا، تب کراچی کی صورتحال بہترہوئی، 12 سال سے پی پی پی کی سندھ میں حکومت ہے، لیکن کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -