لاہور کے نواحی گاﺅں منہالہ میں 13سالہ لڑکے نے 12 سالہ دوست کو ذبح کردیا

 لاہور کے نواحی گاﺅں منہالہ میں 13سالہ لڑکے نے 12 سالہ دوست کو ذبح کردیا
 لاہور کے نواحی گاﺅں منہالہ میں 13سالہ لڑکے نے 12 سالہ دوست کو ذبح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) لاہور کے نواحی گاﺅں منہالہ میں 13 سالہ لڑکے نے کھیل کے دوران جھگڑے پر 12 سالہ دوست کو چھری مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق 12 سالہ بچے کے قتل کا واقعہ ہڈیارہ تھانے کے منہالہ گاﺅں میں پیش آیا جہاں کھیل کے دوران 13 سالہ فراز اور 12 سالہ عبدالرحمن میں جھگڑا ہوا تو فراز نے عبدالرحمن کی گردن پر چھری چلا دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔عبدالرحمن کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکےلاش مردہ خانے منتقل کر دی۔