ماں نے شوہر کے ساتھ ملکر 10سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

ماں نے شوہر کے ساتھ ملکر 10سالہ بیٹے کو آگ لگا دی
ماں نے شوہر کے ساتھ ملکر 10سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

  

بہاولپور(آئی این پی)بہاولپور میں مبینہ طور پر ماں نے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے 10سالہ بیٹے کو آگ لگا دی۔تفصیلات کے مطابق چک 26 ڈی بی کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی سابقہ بیوی نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر میرے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔

واقعے میں بچے کا پورا جسم بری طرح جھلس گیا ہے اور بچے کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ اور اس کے خاوند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات سامنے آسکیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -بہاول پور -