انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا 

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا 
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 167روپے 64کا ہو گیاہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 20 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔

اس سے قبل صبح کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 167 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو تا رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک مرتبہ پھر سے مہنگا ہو گیاہے ۔
 جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 49 پیسے اضافہ ہوا تھا اور ڈالر 167 روپے 47 پیسے پر پہنچ گیا تھا تاہم آج اس میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

مزید :

بزنس -