عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا جاری اجلاس ختم ، سیما کامل کو ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری 

عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا جاری اجلاس ختم ، سیما کامل کو ڈپٹی ...
عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا جاری اجلاس ختم ، سیما کامل کو ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں سیما کامل کو ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

ووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ متعدد نکات کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ کابینہ کے اجلاس میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کی تنظیم نو ، پاکستان کے سرکاری نقشے کی تیاری اور اجراءسمیت وفاقی کابینہ نے سیما کمل کی ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراوعظم عمران خا کو یوم استحصال کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس کے دوران کابینہ اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر کی آئنی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی ،کشمیر میں بھارتی مظالم کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ،کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی ، سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ۔

کابینہ اجلاس میں کوورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق بھی آ گاہ کیا گیا ، کابینہ اراکین نے ملک میں کورونا کیسز کم ہونے پر اطمینا ن کا اظہار کیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -