تیسرا ون ڈے، آئرلینڈ کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف باﺅلنگ کا فیصلہ
ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میچ کیلئے انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جیمز وینس، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، معین علی، ڈیوڈ ویلی، عادل راشد، ٹام کیورن اور ثاقب محمود شامل ہیں۔
آئرلینڈ ٹیم کی قیادت اینڈریو بالبرنی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، گیرتھ ڈیلانی، ہیری ٹیکٹر، کیوین اوبرائن، لورکان ٹکر، کرٹس کیمفر، مارک اڈائر، اینڈی میک برائن، جوشوا لٹل اور کریگ ینگ شامل ہیں۔