انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، اظہر علی نے ایک روز قبل دبنگ بات کہہ دی

انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، اظہر علی نے ایک روز قبل دبنگ بات کہہ دی
انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، اظہر علی نے ایک روز قبل دبنگ بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جیت کیساتھ سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے مانچسٹر سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان، مشتاق اور مصباح الحق کی رہنمائی حاصل ہے لیکن وہ ہم پر فیصلے مسلط نہیں کرتے،بطور کپتان کوئی دقت محسوس نہیں کرتا، میری ذاتی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا، اس کا احساس ہے، محنت کررہا ہوں۔
اظہر علی نے کہا کہ اسد شفیق اور میری کارکردگی اہمیت کی حامل ہو گی، کورونا کیساتھ چلنا پڑے گا، کرکٹرز کھیلنا چاہتے تھے جس کے باعث دونوں بورڈز نے سیریز کا فیصلہ کیا، سب نے کیمپ کا لطف اٹھایا،انگلش ٹور مشکل ہوتا ہے لیکن ماضی کی عمدہ کارکردگی کا حوصلہ ملے گا۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں تجربہ زیادہ ہے،ٹیم کا کمبی نیشن بھی اچھا ہے، ٹیسٹ میں کسی شعبے کو نظر انداز نہیں کرسکتے،اچھا ٹوٹل کریں تو باﺅلنگ میں اتنے وسائل ہیں کہ میچ جیت سکیں، سپن کا رول اہم ہوگا، یاسر شاہ کئی بار اپنی افادیت ثابت کرچکے، دو سپنرز کیساتھ میدان میں اتر سکتے ہیں۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں جیت کیساتھ سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے، جیسی بھی کنڈیشنز ہوں، اچھی بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے، باﺅلنگ میں تجربہ کم لیکن پرجوش اور باصلاحیت باﺅلرز بہتری کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں، کوئی خوف لئے بغیر جیت کے جذبے سے میدان میں اتریں گے۔

مزید :

کھیل -