بچوں کے امتحانات میں نمبرز بڑھانے کا آسان ترین طریقہ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے والدین کو بتادیا

بچوں کے امتحانات میں نمبرز بڑھانے کا آسان ترین طریقہ تازہ تحقیق میں ...
بچوں کے امتحانات میں نمبرز بڑھانے کا آسان ترین طریقہ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے والدین کو بتادیا

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کا بچہ کندذہن ہے اور اس میں سیکھنے سمجھنے کی صلاحیت کا فقدان ہے تو اسے باقاعدگی سے ورزش کروانا شروع کر دیں کیونکہ جاپانی سائنسدانوں نے بچوں کے لیے ورزش کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو بچے باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں سکولوں کے امتحانات میں ان کے گریڈ اچھے آتے ہیں اور ان کی سیکھنے سمجھنے کی صلاحیت اور حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جاپان کی تسوکوبا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ زیادہ ورزش کرنے کا بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت پر کوئی منفی اثر سامنے نہیں آیا۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیٹا کمیجو نے بتایا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ روزانہ ورزش کرنا سکول جانے والے بچوں کے لیے ناگزیر چیز ہے۔ اس سے ان کی ذہنی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی جسمانی صحت بھی بہتر رہتی ہے۔ ایسے بچے تعلیمی میدان میں دوسرے بچوں سے کئی گنا بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -