عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ، پھر بچے کو نیند آنے لگی، ڈاکٹر کے پاس گئے تو اس کے دماغ میں کیا چیز مل گئی؟ دیکھ کر ڈاکٹر کو بھی یقین نہ آئے

عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ، پھر بچے کو نیند آنے لگی، ڈاکٹر کے پاس ...
عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ، پھر بچے کو نیند آنے لگی، ڈاکٹر کے پاس گئے تو اس کے دماغ میں کیا چیز مل گئی؟ دیکھ کر ڈاکٹر کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عید الاضحی کی رات فلسطین میں ایک 9سالہ بچے پر غنودگی طاری ہونے پر اس کے والدین اسے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ایسا ہولناک انکشاف کیا کہ والدین کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق مشرقی یروشلم کا رہائشی یہ بچہ اپنے کزنز کے ساتھ باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک دوڑتا ہوا گھر کے اندر داخل ہو گیا اور پھر اس پر غنودگی طاری ہو گئی اور وہ سو گیا۔والدین نے اسے جگانے کی کوشش کی لیکن وہ بیدار نہ ہوا جس پر وہ حداسا میڈیکل سنٹر لے گئے اور ڈاکٹروں سے کہا کہ ان کا بیٹا نیند سے بیدار نہیں ہو رہا۔
ڈاکٹروں نے بچے کا معائنہ کیا تو انہیں اس کے سر میں ایک چھوٹا سا زخم نظر آیا۔ اس پر انہوں نے اس کا سی ٹی سکین کیا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ اس کے دماغ میں ایک گولی موجود تھی اور کھوپڑی میں یہ زخم گولی لگنے سے ہی ہوا تھا۔ ڈاکٹروں نے 2گھنٹے طویل سرجری کرکے بچے کے دماغ سے گولی نکال دی اور اب اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ بچے کا علاج کرنے والے نیوروسرجن گے ایلور کا کہنا تھا کہ ”اس روز لوگ عید الاضحی کی خوشی میں فائرنگ کر رہے تھے۔ ممکنہ طور پر اسی فائرنگ کے دوران بچے کے سر میں گولی لگی۔ گولی اس کے سر کی ایک طرف سے لگی اور دماغ سے گزر کر سر کے پچھلے حصے میں جا کر رک گئی۔ یہ ایک معجزانہ کیس ہے۔ ایسا کیس میرے پورے کیریئر میں میں نے نہیں دیکھا کہ گولی دماغ سے گزر گئی ہو اور آدمی زندہ بچ گیا ہو۔اس کے سر میں سوراخ بھی ناقابل یقین طور پر انتہائی چھوٹا سا تھا۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -