زیادہ گوشت کھانا غربت کی نشانی؟ تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف

زیادہ گوشت کھانا غربت کی نشانی؟ تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف
زیادہ گوشت کھانا غربت کی نشانی؟ تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی یونیورسٹی آف اوٹاہ کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں مالی حالت اور غذائی عادات کے متعلق ایسا حیران کن انکشاف کیا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ غریب لوگ امیروں کی نسبت زیادہ گوشت کھاتے ہیں۔ ان کے برعکس امیر لوگوں کی خوراک کا بڑا حصہ پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ 

سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ہزاروں لوگوں کے بالوں میں موجود پروٹینز کے ٹیسٹ کرکے معلوم کیا کہ ان میں موجود پروٹین زیادہ تر کہاں سے آ رہا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ان لوگوں کی مالی حالت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی اور ٹیسٹ کے نتائج کا ان کے ساتھ موازنہ کیا، جس میں معلوم ہوا کہ غریب لوگوں کے بالوں میں پایا جانے والا زیادہ تر پروٹین گوشت سے آ رہا تھا جبکہ امیر لوگوں کے بالوں میں پروٹین زیادہ تر پھلوں اور سبزیوں سے ملنے والا پروٹین تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ جم ایلرنیگر کا کہنا تھا کہ ”ہماری اس تحقیق میں ملنے والی معلومات غذائی رجحانات کو سمجھنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ایسی معلومات اس حوالے سے کیے جانے والے سروے میں میسر نہیں آتیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -