دنیا کے خوش قسمت ترین باپ بیٹا، معمولی مزدور سے دنوں میں کروڑ پتی بن گئے

دنیا کے خوش قسمت ترین باپ بیٹا، معمولی مزدور سے دنوں میں کروڑ پتی بن گئے
دنیا کے خوش قسمت ترین باپ بیٹا، معمولی مزدور سے دنوں میں کروڑ پتی بن گئے

  

ڈوڈوما (مانیٹرنگ ڈیسک) تنزانیہ میں ہیرے دریافت کرکے راتوں رات کروڑ پتی بننے والے کان کن کو دوبارہ قیمتی ہیرے مل گئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس خوش قسمت کان کن کا نام سانینی لیزر ہے اور وہ 30بچوں کا باپ ہے۔ اسے کچھ عرصہ قبل 24لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 52کروڑ 41لاکھ روپے) مالیت کا ایک بڑا قیمتی پتھر ملا تھا۔ اب اس نے کان سے جو قیمتی پتھر دریافت کیا ہے اس کی قیمت 15لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 32کروڑ 75لاکھ روپے) ہے۔ اس پتھر کا وزن 6.3کلوگرام ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 52سالہ سانینی نے 4شادیاں کر رکھی ہیں اور اس کے 30بچے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ان قیمتی پتھروں سے حاصل ہونے والی رقم سے اپنے علاقے میں ایک سکول اور ایک شاپنگ مال تعمیر کروائے گا۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میرے علاقے میں رہنے والے غریب لوگ اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا پاتے۔ میں اس سکول میں ان غریب بچوں کو مفت تعلیم دلواﺅں گا۔“اس نے کہا کہ ”یہ رقم آنے کے بعد میں اپنا لائف سٹائل تبدیل نہیں کروں گا۔ میں پاس 200ہزار گائیں ہیں، جن کی دیکھ بھال میں خود کرتا ہوں۔ اب بھی میں خود ہی اپنی گائیوں کی دیکھ بھال کروں گا اور اسی طرح اپنی زندگی گزاروں گا جیسے پہلے گزارتا آ رہا ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -