سوشل میڈیا پر فلمی ستاروں کو بلیک میل کرنے والی پاپ گلوکارہ کو جیل میں ڈال دیا گیا

سوشل میڈیا پر فلمی ستاروں کو بلیک میل کرنے والی پاپ گلوکارہ کو جیل میں ڈال ...
سوشل میڈیا پر فلمی ستاروں کو بلیک میل کرنے والی پاپ گلوکارہ کو جیل میں ڈال دیا گیا

  

رباط(مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکاری کا ٹیلنٹ تلاش کرنے والے ٹی وی شو عرب آئیڈل کے پہلے سیزن سے شہرت پانے والی 28سالہ مراکشی پاپ سٹار دونیا باتمہ اور اس کی بہن کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق دونیا عرب آئیڈل کے پہلے سیزن میں دوسرے نمبر پر آئی تھی۔ اسے فائنل میں مصری حریف کارمین سلیمان نے شکست دی تھی۔ کچھ عرصے سے انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ کے دو جعلی اکاﺅنٹس چلائے جا رہے تھے جن پر دیگر بڑی شوبز شخصیات کے متعلق چیزیں لیک کی جا رہی تھیں اور ان اکاﺅنٹس کے ذریعے ان شخصیات کو بلیک میل کیا جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اکاﺅنٹس ’حمزہ مائی بے بی‘ کے نام سے بنائے گئے تھے۔ان کے متعلق جب تفتیشی و تحقیقاتی اداروں نے چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ یہ اکاﺅنٹس دونیا اور اس کی بہن چلا رہی تھیں۔ اس پر ان دونوں گرفتار کرکے مراکش کے شہر میراکیش کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ مراکشی انسٹاگرام سٹار سکینہ جیناح وہ پہلی شخص تھی جس نے ان دونوں بہنوں پر الزام عائد کیا تھا کہ ’حمزہ مائی بے بی‘ نامی اکاﺅنٹ وہ چلا رہی ہیں۔ ان پر الزامات ثابت ہونے کے بعد اب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونیا کو 8ماہ اور اس کی بہن کو ایک سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔ 

مزید :

تفریح -