سرینا ولیمز نے کورونا کے بعد دوبارہ سکول جانے کی تیاری کرنے والے بچوں کیلئے شاندار کام کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی سابق عالمی نمبر ون خاتون ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے سکول جانے والے بچوں کیلئے کورونا وائرس سے بچاؤکی غرض سے 45 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کر دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سرینا ولیمز کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے لوگوں کی امداد میں پیش پیش ہیں جنہوں نے دوبارہ سکول جانے کی تیاری کرنے والے بچوں کیلئے 45 لاکھ ڈالرزعطیہ کر دئیے ہیں، اس رقم سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک فراہم کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والی موذی عالمی وباءکورونا وائرس کے باعث امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں جبکہ اٹلی اور بھارت بھی اس فہرست میں شامل ہوتے ہیں۔