بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلھے شاہ کے قصور میں بڑی بہن نے غیرت کے نام پر چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔

نواحی گاؤں خوشحال سنگھ کی لڑکی اپنے آشنا کے ساتھ کورٹ میرج کرنے کیلئے عدالت جارہی تھی اس معاملے کی خبر بڑی بہن کو بھی ہوگئی جو پسٹل اٹھا کر لے آئی۔ بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو پسٹل سے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔