”حکومت 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کریں ورنہ ہم خود کھول لیں گے“ 

”حکومت 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کریں ورنہ ہم خود کھول لیں گے“ 
”حکومت 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کریں ورنہ ہم خود کھول لیں گے“ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور کراچی پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی نے 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا علان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے رہنماءپرویز ہارون نے بتایا کہ 31 نکاتی ضابطہ کاربھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نجی تعلیمی اداروں کی خبر گیری نہیں کی اور کئی سکول مالکان نے محنت مزدوری کرنا شروع کردی ہے، ایک سروے کے مطابق 74 فیصد والدین بچوں کو سکول بھیجنا چاہتے ہیں لیکن کچھ یونین کونسلز میں صورتحال بہتر نہیں ہے تو وہاں سکولز نہیں کھولے جائیں گے۔ 
اس کے علاوہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے بھی کہا ہے کہ آن لائن تعلیم اور تعلیم گھر ٹی وی فلاپ ڈرامے ہیں، حکومت 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کرے ورنہ ہم خود سکول کھول دیں گے۔ فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ سکولز کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دینے کیلئے لیگل سیل بھی قائم کردیا ہے، رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بورڈ امتحانات منسوخ ہونے پر 45 لاکھ طلبہ سے وصول کئے گئے 25 ارب روپے بھی واپس کئے جائیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے کئی ماہ سے بند ہیں تاہم گزشتہ دنوں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -