طیارہ حادثہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان، یہ پیسے کہاں سے آئیں گے؟

طیارہ حادثہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا ...
طیارہ حادثہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان، یہ پیسے کہاں سے آئیں گے؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے پی کے 8303 طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کو وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے لواحقین کو رقوم کی فراہمی کیلئے انشورنس کمپنی کے ساتھ مذاکرات کی ہدایت کی گئی تھی ۔ پی آئی اے کے سی ای او کی خصوصی کاوشوں سے انشورنس کمپنیوں نے امدادی رقم بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

پہلے مسافروں کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے دیے جانے تھے جو اب بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے ادا کیے جاچکے ہیں۔ ایک کروڑ روپے کی جو رقم انشورنس کی مد میں ادا کی جائے گی وہ پی آئی اے کی جانب سے دی جانے والی رقم سے الگ ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -