”میں اچھے کھلاڑیوں کا احترام ضرور کرتا ہوں مگر ڈرتا نہیں، جو روٹ اور بین سٹوکس کو میں۔۔۔“ نسیم شاہ نے میچ سے کمال کی بات کہہ دی

”میں اچھے کھلاڑیوں کا احترام ضرور کرتا ہوں مگر ڈرتا نہیں، جو روٹ اور بین ...
”میں اچھے کھلاڑیوں کا احترام ضرور کرتا ہوں مگر ڈرتا نہیں، جو روٹ اور بین سٹوکس کو میں۔۔۔“ نسیم شاہ نے میچ سے کمال کی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ وہ انگلش بلے بازوں کو قومی ٹیم پر حاوی نہیں ہونے دیں گے، جو روٹ اور بین سٹوکس بہترین کرکٹرز ہیں لیکن میں ان کی مہارت سے ذرا بھی خوفزدہ نہیں ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ”جو روٹ اور بین سٹوکس دو ایسے کرکٹرز ہیں جنہیں میں بہت معیاری سمجھتا ہوں، اور ان کے سامنے خود کو آزمانا بہت عمدہ تجربہ ثابت ہو گا۔ میں اچھے کھلاڑیوں کا احترام کرتا ہوں، لیکن ان سے خوفزدہ نہیں ہوتا۔ میں ان کی عزت کروں گا، لیکن خود پر حاوی نہیں ہونے دوں گا، اور یہ نہیں سوچوں گا کہ یہ بہت اچھے کرکٹرز ہیں، اور مجھے ان کیخلاف باﺅلنگ کیلئے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔“ 
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ”میں اس سیریز کے دوران حریف بلے بازوں اور مداحوں پر ایک تاثر چھوڑنا چاہتا ہوں۔ اس وقت، وہ نہیں جانتے کہ میں کون ہوں، لیکن امید کرتا ہوں کہ اس دورہ انگلینڈ کے اختتام پر یہ سب میرے بارے میں جان جائیں گے۔ “ 
فاسٹ باﺅلر نے مزید کہا کہ ”اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں سے سیکھنا بہت ضروری ہوتا ہے، لیکن مجھے محسوس ہوتا ہے کہ حریف ٹیم کے باﺅلرز کو دیکھنا اور ان سے سیکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ میں انگلش باﺅلرز کا بغور جائزہ لوں گا، اور دیکھوں گا کہ وہ ہوم کنڈیشنز میں کسی باﺅلنگ کرتے ہیں، میں جیمز اینڈرسن سے بہت زیادہ متاثر ہوں، اور وہ ابھی تک بہترین باﺅلر ہیں، آپ سینکڑوں وکٹیں مہارت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتیں، ان سے سیکھنے کا موقع میں کسی صورت بھی ضائع نہیں ہونے دوں گا۔“ 

مزید :

کھیل -