کپتان این مورگن کی عمدہ اننگز، انگلینڈ کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف

کپتان این مورگن کی عمدہ اننگز، انگلینڈ کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف
کپتان این مورگن کی عمدہ اننگز، انگلینڈ کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلش ٹیم نے آئرش ٹیم کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 106 رنز بنائے۔ 

تفصیلات کے مطابق دی روز باﺅل کرکٹ سٹیڈیم ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے کپتان این مورگن کے عمدہ اننگز کی بدولت 328 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ این مورگن نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے صرف 78 گیندوں پر سنچری مکمل کی جبکہ مجمو عی طور پر وہ 84 گیندوں پر 106 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں جیسن روئے 1، جونی بیرسٹو 4، جیمز وینس 16، ٹام بینٹن 58، سیم بلنگز 19، معین علی 1، ڈیوڈ ویلی 51، ٹام کیورن 38، عادل راشد 3 اور ثاقب محمود 12 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ 

آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں 53 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو راہ دکھائی۔ جوشوا لٹل کرٹس کیمفر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک اڈائر اور گیرتھ ڈیلانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

واضح رہے کہ میچ کیلئے انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جیمز وینس، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، معین علی، ڈیوڈ ویلی، عادل راشد، ٹام کیورن اور ثاقب محمود شامل ہیں۔ 

آئرلینڈ ٹیم کی قیادت اینڈریو بالبرنی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، گیرتھ ڈیلانی، ہیری ٹیکٹر، کیوین اوبرائن، لورکان ٹکر، کرٹس کیمفر، مارک اڈائر، اینڈی میک برائن، جوشوا لٹل اور کریگ ینگ شامل ہیں۔ 

مزید :

کھیل -