آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز ملتوی کر دی

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز ملتوی کر دی
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز ملتوی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرکٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اکتوبر میں شیڈول ویسٹ انڈیز اور بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز ملتوی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کیخلاف 3,3 میچز پر مشتمل یہ سیریز عالمگیر وباءکورونا وائرس کے باعث ملتوی کی گئی ہے، یہ سیریز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے وارم اپ کا حصہ تھی۔ اس کے علاوہ 11 اور17 اکتوبر کے درمیان ہونے والی آسٹریلیا، بھارت ٹی 20 سیریز بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔
آسٹریلین میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ وارم اپ سیریز کے ملتوی ہونے کا بھی جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں دیگر کھیلوں کیساتھ ساتھ کرکٹ سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی تھیں اور ٹی 20 ورلڈکپ، ایشیاءکپ سمیت کئی کرکٹ سیریز ملتوی ہو چکی ہیں۔ 

مزید :

کھیل -