بیروت دھماکہ، کون سا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تباہی ہوئی؟

بیروت دھماکہ، کون سا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تباہی ہوئی؟
بیروت دھماکہ، کون سا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تباہی ہوئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس میں سینکڑوں افراد زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔

لبنان کی پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ بیروت میں جو دھماکہ ہوا ہے وہ آتش بازی کی فیکٹری میں نہیں ہوا بلکہ یہ ایک انتہائی دھماکہ خیز مواد تھا جو کئی سالوں سے پڑا ہوا تھا۔

الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ دھماکہ سوڈیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوا ہے جو کہ کچھ سال پہلے ایک جہاز سے اتار کر بندرگاہ کے ویئر ہاؤس میں سٹور کیا گیا تھا۔ 

ایسی بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ دھماکے کی وجہ سے لبنانی وزیر اعظم کی اہلیہ، بیٹی اور سٹاف کے ارکان معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

بیروت میں ہونے والے دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ 10 کلومیٹر دور تک کے علاقوں میں مکانات اور دفاتر کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی جگہ سے قریبی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں ، شہر کی عمارتیں کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ابتدائی طور پر اطلاعات آئی تھیں کہ دھماکہ بیروت بندرگاہ کے قریب آتش بازی کی فیکٹری میں ہوا ، پہلے ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد دوسرا بڑا دھماکہ ہوا، دھماکے کے باعث بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

مزید :

عرب دنیا -