شادیاں کرکے لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑا گیا، مگر  مرکزی ملزم اب تک کتنا شادیاں کرچکا ہے؟ جان کر آپ بھی حیرا ن رہ جائیں

شادیاں کرکے لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑا گیا، مگر  مرکزی ملزم اب تک کتنا ...
شادیاں کرکے لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑا گیا، مگر  مرکزی ملزم اب تک کتنا شادیاں کرچکا ہے؟ جان کر آپ بھی حیرا ن رہ جائیں

  

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے شادی کرکے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے مرکزی ملز م کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  تھانہ بہادر شاہ کے علاقے سے گروہ کے مرکزی ملزم فیصل احسن کا بیٹا  عبدالاحد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم عبدالاحد کو مرکزی ملزم فیصل احسن  کی 15ویں بیوی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم فیصل احسن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گروہ میں اس کی پہلی بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ملزم نے 15 سے زائد خواتین سے شادی کر کے ان سے رقم اور زیورات ہتھیا کر طلاق دی ہے۔

ملزم خود کو کنوارہ یا طلاق یافتہ ظاہر کر کے لڑکیوں سے شادی کرتا۔ملزم کے خلاف لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، راولپنڈی اور ساہیوال میں مقدمات درج ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -