ہمسائیوں کی شکایت پر شاہد آفریدی کے خلاف ڈی ایچ اے انتظامیہ کا ایکشن
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھرپرمویشیوں سے متعلق رہائشیوں نے ڈیفنس ہاو¿سنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو شکایت لگادی۔علاقہ مکینوں کی شکایت پر ڈی ایچ اے انتظامیہ نے شاہد آفریدی کے گھر سے جانور ہٹوادیے۔ حکام نے بتایا کہ مویشیوں کیلئے موجود دیگرسامان بھی ہٹوانے کا کہہ دیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2018 میں بھی شاہد آفریدی کے گھر شیر رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے انکوائری شروع کی تھی۔