سپیشل ایجوکیشن اور سیو دی چلڈرن کے مابین خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کا معاہدہ

 سپیشل ایجوکیشن اور سیو دی چلڈرن کے مابین خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ اسپیشل ایجوکیشن اور سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔جس کے تحت  خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت  کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کئے گئے۔اس حوالے سے تقریب میں صوبائی وزیرخصوصی تعلیم  چودھری محمد اخلاق، سیکرٹری محکمہ خصوصی تعلیم محمد حسن اقبال، ڈ ی جی  پرویز اقبال بٹ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایجوکیشن حسنین مزمل شریک ہوئے جبکہ سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل سے کنٹری ڈائریکٹر خرّم گوندل اور غلام فاروق خان ڈائریکٹر پروگرامز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خصوصی تعلیم نے کہا کہ آج ہم پنجاب کی تاریخ کا پہلا انٹرنیشنل ایم او یو سائن کرنے جا  رہے ہیں۔
چوہدری محمد اخلاق کا کہنا تھا کہ کوڈ کے باوجود محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی پرفارمنس بہترین ہے۔ اس ایم او یو کے تحت خصوصی بچوں کو ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن میں سہولیات فراہم کی جائیں گی، خصوصی  بچوں کو معاون آلات بھی  فراہم کئے جائیں گے۔