انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی صبح سویرے خوشخبری 

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی صبح سویرے خوشخبری 
انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی صبح سویرے خوشخبری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آ رہی ہے ، صبح سویرے انڈیکس میں تیزی دیکھی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 163.60 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔ مارکیٹ کھلی تو 100 انڈیکس 47 ہزار 758 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 212 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 47 ہزار 970 پر پہنچ گیاہے اور 47 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے سے کچھ ہی دوری پر ہے ۔

مزید :

بزنس -