ایران کی امریکہ سے ڈیل کی حمایت کریں گے مگر ۔۔۔ سعودی عرب نے بڑی شرط رکھ دی 

ایران کی امریکہ سے ڈیل کی حمایت کریں گے مگر ۔۔۔ سعودی عرب نے بڑی شرط رکھ دی 
ایران کی امریکہ سے ڈیل کی حمایت کریں گے مگر ۔۔۔ سعودی عرب نے بڑی شرط رکھ دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب نے ایران کی امریکہ سے ڈیل کیلئے بڑی شرط رکھ دی ، کہا کہ اگر اگر ایران امریکہ سے جوہری ڈیل میں جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی یقین دہائی کرادیتا ہے تو حمایت کو تیار ہیں ۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز آسپین سکیورٹی فورم کے زیر اہتمام ویبی نار میں کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ڈیل کی حمایت کو تیار ہیں مگر اس امر کی یقین دہانی کرائی جائے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کبھی بھی حاصل نہیں کرےگا۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ ایران ہمیشہ الگ رہے ، اس کے خطے میں تعمیری کردار کا خیر مقدم کریں گے ۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایران کو خطے اور اس کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا مگر اسے ملیشیاؤں کی حمایت سے بھی دستبردار ہونا ہوگا، اور ضروری ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام سے بھی علیحدہ ہو جائے کیوں کہ وہ اس سے جوہری ہتھیار بھی تیار کر سکتا ہے ۔