لاہور سے لاپتا ہونے والی چارلڑکیاں پولیس کو مل گئیں ، لیکن کہاں سے ؟ اہم انکشاف 

لاہور سے لاپتا ہونے والی چارلڑکیاں پولیس کو مل گئیں ، لیکن کہاں سے ؟ اہم ...
لاہور سے لاپتا ہونے والی چارلڑکیاں پولیس کو مل گئیں ، لیکن کہاں سے ؟ اہم انکشاف 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے ہنجر وال سے لاپتا ہونے والی چاروں نوجوان لڑکیاں ساہیوال سے مل گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس بچیوں کو لینے کیلئے ساہیوال روانہ ہوگئی ہیں ، بچیاں اپنے عزیز کے گھر رہ رہیں تھیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چاروں بچیاں ، انعم ، مہوش، ثناءاور طیبہ تیس جولائی کو گھر سے لاپتا ہو ئیں تھیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے بچیوں کو ڈھونڈ نکالنے کا حکم دیا تھا ۔پولیس نے دن رات ایک کرتے ہوئے لاہور کا چپہ چپہ چھان مارا ، تین افراد کو حراست میں بھی لیا لیکن کوئی سراغ نہ ملا ۔ لڑکیاں کو رکشہ ڈرائیور نے پنڈی سٹاپ گرین ٹاﺅن اتارا جہاں سے وہ جوہر ٹاﺅن گئیں اور ان کی آخری لوکیشن چونگی امرسدھو کی آئی ، اس کے بعد لڑکیوں کا فون بند ہو گیا اور جب دوبارہ فون آن ہوا تو لوکیشن ساہیوال کی آئیں ۔

پولیس کا کہناہے کہ بچیاں لاہور سے ساہیوال گئیں جہاں وہ اپنے ایک عزیز کے گھر پر تھیں ، والدین کی مارپیٹ سے ناراض ہو کر وہ یہاں آئی تھیں ۔ پولیس بچیوں کو لینے کیلئے ساہیوال روانہ ہو گئی ہے ۔تھانہ ہنجروال میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی عرفان کی بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ میٹرو ٹرین کی سیرکے لیے گھر سے نکلیں، پھر واپس نہیں آئیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -اہم خبریں -