آزاد جموں اور کشمیر کے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا

آزاد جموں اور کشمیر کے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا
آزاد جموں اور کشمیر کے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد جموں اور کشمیر کے 10 ویں وزیر اعظم کا انتخاب آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت عظمی کے امیدوار صبح 9 بجے سے 11:30 بجے دن تک جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11:30 بجے سے 12 بجے تک ہوگی۔

درست قرار دیے گئے کاغذات 12 بجے تک آویزاں کر دیئے جائیں گے ، 12 بجے سے 1 بجے تک وزارت عظمی کے امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 1 بجے آویزاں کی جائی گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -