متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے اپنے دروازے کھول دیے 

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے اپنے دروازے کھول دیے 
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے اپنے دروازے کھول دیے 

  

ابو ظہبی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان ، بھارت ، نائیجیریا اور دیگر ممالک سے ٹرانزٹ پروازوں سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی ۔

العربیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے چند ماہ قبل کورونا کے باعث جنوبی ایشیا اور افریقہ کے بعض ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کی تھی جو اب ہٹا دی گئی ہے ۔ یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر پر کہا کہ جن ممالک کی پروازوں کو معطل کیا تھا وہاں سے مسافر اپنے ائیرپورٹس سے ٹرانزٹ پروازوں کے ذریعے پانچ اگست سے متحدہ عرب امارات آسکتے ہیں لیکن انہیں روانگی سے 72 گھنٹے قبل کا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

این سیما کی جانب سے کہا گیا کہ ایسے مسافروں کو اپنی حتمی منزل کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا جبکہ متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں کو ایسے راہداری مسافروں کے عارضی قیام کیلئے الگ انتظام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کا کار آمد ویزہ رکھنے والے مسافروں کے داخلے سے پابندی ختم کر دی جائے گی مگر ایسے مسافروں کے پاس اماراتی حکام کا مکمل ویکسین لگوانے کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ ہونا چاہئے ۔ انہیں سفر سے قبل آن لائن داخلہ کی اجازت کیلئے درخواست دینا ہوگی اور 48گھنٹے قبل کی کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دینا ہوگی ۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -