پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو بڑی خوشخبری سنا دی
پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو بڑی خوشخبری سنا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے قومی ٹیم کے معروف کھلاڑی عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ عمرا کمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ری ہیب پروگرام کی کڑی ہے جو کہ گزشتہ ماہ شروع ہو اتھااور اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا۔

پی سی بی کے مطابق عمر اکمل نے ری ہیب پروگرام میں اپنی غلطی پر شرمندگی کا اظہار کیا اور اینٹی کرپشن لیکچر میں شرکت کی اور تمام سوال و جواب کے سیشن میں حصہ لیا ہے،توقع ہے کہ ان کا بحالی پروگرام اگلے ماہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد وہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2021-22 میں شرکت کے اہل ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر عمر اکمل کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مشکوک افراد سے رابطے پکڑے تھے اور تین سال تک کسی بھی قسم کی کرکٹ سے متعلق سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی،عمراکمل پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر مشکوک افراد یا ایک فرد کی طرف سے کیے گئے رابطوں کے بارے میں بورڈ یا اس کے اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع نہیں کیا تھا۔

مزید :

کھیل -