کورونا کی چوتھی لہر شوبز انڈسٹری کو متاثر کرنے لگی ، ایک اور اداکارہ مہلک وائرس کا شکار

کورونا کی چوتھی لہر شوبز انڈسٹری کو متاثر کرنے لگی ، ایک اور اداکارہ مہلک ...
کورونا کی چوتھی لہر شوبز انڈسٹری کو متاثر کرنے لگی ، ایک اور اداکارہ مہلک وائرس کا شکار

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہو گئیں ۔

نادیہ حسین نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر دی ۔ 

نادیہ حسین نے لکھا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم کوئی سنجیدہ علامت نہیں ہے ، دو روز سے بخار تھا ، باقی سب اچھا ہے ۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداھوں سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ۔

واضح رہے کہ کورونا کی چوتھی لہر سے پاکستان شوبز انڈسٹری کے فیصل قریشی ، سنبل اقبال ، زرنش خان ، عدنان صدیقی ،اشنا شاہ و دیگر متاثر ہوئے ہیں ۔

مزید :

تفریح -