پاکستان میں یومیہ ویکسی نیشن کا نیاریکارڈ قائم 

پاکستان میں یومیہ ویکسی نیشن کا نیاریکارڈ قائم 
پاکستان میں یومیہ ویکسی نیشن کا نیاریکارڈ قائم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی )کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز 11لاکھ 39ہزار 580افراد نے ویکسین ڈوزز لگوائی ہے۔ مجموعی طور پر تین کروڑ 30لاکھ 59ہزار 676شہری ویکسین لگوا چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی نے کہا ہے کہ کوروناویکسی نیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد 11 لاکھ سے تجاوزکر گئی ، گزشتہ24 گھنٹے میں 11 لاکھ 39 ہزار 580 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ، جس کے بعد ملک میں تاحال 3 کروڑ 30 لاکھ 59 ہزار 676 ویکسین ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے ایک دن میں 10 لاکھ کورونا ویکسی نیشن کا ہدف پورا کیا تھا۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -