حریم شاہ کی ” او پہلے یار نوں راضی کر “ کی دھن پر ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل ہو گئی 

حریم شاہ کی ” او پہلے یار نوں راضی کر “ کی دھن پر ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل ہو ...
حریم شاہ کی ” او پہلے یار نوں راضی کر “ کی دھن پر ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل ہو گئی 

  

انقرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ ان دنوں اپنے ہنی مون پر ترکی میں ہیں جہاں انہوں نے ”او پہلے یار نوں راضی کر“ کی دھن پر ڈرائیورنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

حریم شاہ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کوئی اور بنا رہا ہے مگر وہ شخص فریم میں نہیں آرہا جس پر گمان کیا جا رہا ہے کہ یہ حریم شاہ کے شوہر کی جانب سے بنائی گئی ہے جسے اب تک حریم اپنے مداحوں کے سامنے لے کر نہیں آئیں ۔ 

اس کے ساتھ ہی حریم شاہ نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک تصویر ڈالی جس میں وہ ٹیڈی بیئرز کےساتھ موجود ہیں ،اس تصویر میں حریم شاہ سیاہ لباس زیب تن کئے ہوئے دلکش نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی کے ایک رکن کے ساتھ شادی کا دعویٰ کیا گیا ہے جس پر سندھ کی سیاست میں بھی بھونچال آگیا اور حریم شاہ کا نام کئی ارکان سندھ اسمبلی کے ساتھ لیا جانے لگا۔

خود بلاول بھٹو کو معاملے پر بولنا پڑا اور انہوں نے اسے صرف مسائل سے توجہ ہٹانے کا ایک سٹنٹ قرار دیا۔حریم شاہ کے بقول وہ ان دنوں ترکی میں اپنے ہنی مون پر ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -