”ویکسی نیشن لگوانے کیلئے گئی تو ایک شخص میری طرف آیا اور کہنے لگا کہ ۔۔“معروف اداکارہ حرا خان کے ساتھ دن دیہاڑے افسوسناک واقعہ

”ویکسی نیشن لگوانے کیلئے گئی تو ایک شخص میری طرف آیا اور کہنے لگا کہ ...
”ویکسی نیشن لگوانے کیلئے گئی تو ایک شخص میری طرف آیا اور کہنے لگا کہ ۔۔“معروف اداکارہ حرا خان کے ساتھ دن دیہاڑے افسوسناک واقعہ
سورس: Instagram/hirrakhann

  

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ حرا خان اور ان کی دوستوں کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں لوٹنے کی کوشش کی گئی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے ساتھ کراچی کے محفوظ ترین علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد اب تک وہ کانپ رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں اپنی دوستوں کے ہمراہ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن کیلئے گئی تھی جہاں ایک شخص ہماری طرف آیا اور اس نے موبائل فون اور والٹ نا دینے کی صورت میں ہمیں مارنے کی دھمکی دی۔

حرا نے لکھا کہ ہم نے چیخنا چِلانا شروع کردیا جس کے بعد وہ بھاگ گیا، سکیورٹی گارڈ ہم سے دس قدم کی دوری پر تھا، اس نے کہا کہ میں کیا کرسکتا ہوں،  حکام کو مطلع کرنے پر انہوں نے ہم سے کہا کہ آپ لڑکیاں ہیں شیشے اوپر رکھیں۔

اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا شیشے اوپر رکھنا مسئلے کا حل ہے؟ آدمی بھی شیشہ نیچے رکھے گا تویہ ہی ہوگا، حکام کو وعدے کے مطابق ایکشن لینے کی ضرورت ہے، ایسے جرائم روزانہ کی بنیاد پر کئی لوگوں کے ساتھ ہورہے ہیں۔ 

مزید :

تفریح -