ممبئی کی سوسائٹی نے ”نو کسنگ زون “کا بورڈ لگا دیا
ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ممبئی کے ایک علاقے میں نو کسنگ زون ( بوس و کنار منع ہے ) کا سائن لگا دیا گیا جس کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں ۔
بی بی سی کے مطابق ممبئی کی ایک سوسائٹی کے مکینوں نے سڑک کنارے جوڑوں کی فحش حرکات سے تنگ آکر سائن بورڈ لگانے کا فیصلہ کیا ، کیوں کہ یہاں شام کے اوقات میں جوڑے آکر بیٹھتے اور بوس وکنار کے ساتھ فحش حرکات کرتے ہیں جس کے باعث سوسائٹی کے لوگ پریشانی کا شکار ہوتے ہیں ۔
ستیم شیوم سندرم سوسائٹی کے سامنے سڑک پر ” نو کسنگ زون“ دو ماہ قبل لکھا گیا ، رہائیشیوں کے مطابق پہلے اس سڑک پر گاڑیاں آکر کھڑی ہوتی تھیں، پھر موٹر سائیکلیں بھی کھڑی ہونے لگیں اور سر عام بوس و کنار ہونے لگا جس پر سوسائٹی والوں نے نو کسنگ زون سڑک پر لکھ دیا جس کے بعد اب لڑکے لڑکیوں کا یہاں آنا کم ہو گیا ہے ۔