صادق سنجرانی ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے

 صادق سنجرانی ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے
 صادق سنجرانی ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے

  

مشہد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفدکے ہمراہ ایران کے نومنتخب صدرابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے مشہد پہنچ گئے۔ڈپٹی گورنراور دیگرنے ایئرپورٹ پروفدکااستقبال کیا ۔

چیئرمین سینیٹ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کے لیےصادق سنجرانی کو نامزد کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی قائدین سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -