پی ایم ایل این امارات کے عہدیداران کا دورہ الفجیرہ

پی ایم ایل این امارات کے عہدیداران کا دورہ الفجیرہ
پی ایم ایل این امارات کے عہدیداران کا دورہ الفجیرہ

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال، چیف آرگنائزر عبدالمجید مغل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز، وائس پریذیڈنٹ جمیل بنگیال اور چیئرمین پی ایم ایل این دبئی شوکت محمود بٹ نے مسلم لیگ ن الفجیرہ کے راہنما زاہد خان کی دعوت پر الفجیرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پی ایم ایل این الفجیرہ یونٹ کے دیگر ارکان اور سماجی کارکن خلیل بونیری بھی موجود تھے۔

دوران میٹنگ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی جبکہ زاہد خان نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر الفجیرہ میں یوم آزادی کی تقریب کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی جسے قبول کرلیا گیا۔ اس موقع پر سب نے عہد کیا کہ ہم اپنے محبوب قائد کے بیانیہ اور پالیسی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید :

تارکین پاکستان -