نور قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائے گا؟ اہم خبر آگئی

نور قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کب ...
نور قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائے گا؟ اہم خبر آگئی

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل کیس میں ملز م ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفراور والدہ عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا اور پراسیکیوشن نے درخواست ضمانت پر دلائل دئیے۔

 ملزمان کے وکلا نے عدالت میں مختلف کیسوں اور فیصلوں کے حوالے دیئے جس کے بعدعدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے ریمارکس دیئے کہ درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -