ٹی 20 رینکنگ ، بلے بازی میں ڈیوڈ میلان کی پہلی ، بابر اعظم کی دوسری پوزیشن

ٹی 20 رینکنگ ، بلے بازی میں ڈیوڈ میلان کی پہلی ، بابر اعظم کی دوسری پوزیشن
ٹی 20 رینکنگ ، بلے بازی میں ڈیوڈ میلان کی پہلی ، بابر اعظم کی دوسری پوزیشن

  

دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی نے ٹی 20رینکنگ جاری کر دی ، انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ میلان پہلی جبکہ بابر اعظم دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں بلے بازی کے شعبے میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان 841پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر  ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 819پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسری پوزیشن سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں ، ادھر محمد رضوان بھی بلے بازی میں ساتویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ٹی 20 رینکنگ میں باؤلنگ اور آل راؤنڈر کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ باؤلنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے ، سری لنکا کے وننڈو ڈیسلوا دوسرے ، افغانستان کے راشد خان تیسرے ، انگلینڈ کے عادل راشد چوتھے ، افغانستان کے مجیب الرحمان پانچویں ، نیوزی لینڈ کے تم سودھی چھٹے ، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ساتویں ، آسٹریلیا کے ہی آشٹن ایگرآٹھویں ، نیوزی لینڈ کے ایش سودھی نویں جبکہ نیوزی لینڈ کے ہی مچل سنٹنر دسویں نمبر پر ہیں ۔

آل راؤنڈرز کے شعبے میں افغانستان کے محمد نبی پہلے ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے ، سکاٹ لینڈ کے رچرڈ بیرنگٹن تیسرے ، آسٹریلیا کے گیلن میکسویل چوتھے ، اومان کے خاور علی پانچویں ، کینیا کے کولنز اوبویا چھٹے ، متحدہ عرب امارات کے روحان مصطفی ساتویں،آئر لینڈ کے گیرتھ ڈیلنے آٹھویں ، آسٹریلیا کے مچل مارش نویں جب کہ زمبابوے کے سین ولیمز دسویں نمبر پر ہیں ۔

مزید :

کھیل -