مائرہ قتل کیس،ملزم ظا ہر جدون کی ضمانت کیلئے درخواست دائر، کیا موقف اختیار کیا؟ جانئے

مائرہ قتل کیس،ملزم ظا ہر جدون کی ضمانت کیلئے درخواست دائر، کیا موقف اختیار ...
مائرہ قتل کیس،ملزم ظا ہر جدون کی ضمانت کیلئے درخواست دائر، کیا موقف اختیار کیا؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ ذوالفقارکے قتل کیس کے ملزم ظاہر جدون نے ضمانت کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق ملزم ظاہر جدون نے درخواست ضمانت میں موقف اختیا ر کیا ہے کہ پولیس نے کیس کا چالان جمع کرا دیا ہے اورتمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں،ملزم سے کوئی برآمدگی نہیں ہونی۔ فیصلے سے پہلے ملزم کوغیر معینہ مدت کے لیے جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، ذاتی رنجش کی بنا پر مقدمے میں مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ۔ مائرہ قتل سے کوئی تعلق نہیں ،عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

ملزم ظاہر جدون کی درخواست ضمانت پر سیشن عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیااور سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

یاد رہے مائرہ قتل کیس میں پراسیکیوشن نے سیشن عدالت میں چالان جمع کرایا تھا ، جس پر عدالت نے ملزمان کو ٹرائل کے لیے طلب کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 26 سالہ لڑکی مائرہ ذوالفقار کو قتل کردیا گیا تھا ، اور ملزم ظاہر جدون نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کیا تھا ، ملزم نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ مائرہ نشے میں تھی تو اس سے جھگڑا ہوا ، میں نے خود مائرہ کو 3مئی کی صبح قتل کیا، اقراکوعلم تھا، ظاہر جدون مقتولہ ماہرہ کا عرصہ دراز سے دوست تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -