چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کا معاملہ ، پیپلزپارٹی کے 15 رہنما ایف آئی اے طلب

چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کا معاملہ ، پیپلزپارٹی کے 15 ...
چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کا معاملہ ، پیپلزپارٹی کے 15 رہنما ایف آئی اے طلب

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کے معاملے پر ایف آئی اے نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 15رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کو ملزم کے فون سے پاکستان پیپلزپارٹی کے 15رہنماؤں سے رابطے کا ریکارڈ ملا ہے جس پر ایف آئی اے کے سائبر سرکل نے ان رہنماؤں کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

ایف آئی اے نے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ ، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ، ارکان اسمبلی شہلا رضا ، ناز بلوچ ، نفیسہ شاہ ، شاہدہ رحمان ، قادر مندخیل ، قادر پٹیل کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں طلب کرلیا ہے ، تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -