پشاور اور گردونواح میں زلز لے کے جھٹکے 

پشاور اور گردونواح میں زلز لے کے جھٹکے 
پشاور اور گردونواح میں زلز لے کے جھٹکے 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت سمیت مالا کنڈ ،لوئر دیر ،چار سدہ اور نوشہرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعدشہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 159کلو میٹرتھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -