کورونا مثبت شہری قرنطینہ توڑ کر شاپنگ مال پہنچ گیا اور گھومنا شروع کر دیا، سعودی پولیس کو پتا کیسے چلا ؟ آخر کار پکڑا گیا 

 کورونا مثبت شہری قرنطینہ توڑ کر شاپنگ مال پہنچ گیا اور گھومنا شروع کر دیا، ...
 کورونا مثبت شہری قرنطینہ توڑ کر شاپنگ مال پہنچ گیا اور گھومنا شروع کر دیا، سعودی پولیس کو پتا کیسے چلا ؟ آخر کار پکڑا گیا 

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی پولیس نے کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لیاہے جن میں سے ایک شخص کورونا متاثرہ ہے ، جسے قرنطینہ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا پازیٹو سعودی شہری کو ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گرفتار کیا گیاہے ، ویڈیو میں وہ شخص قرنطینہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حائل کے شاپنگ مال میں گھومتا ہوئی دیکھا ئی دیتاہے ۔ کیپٹن طارق النصر کا کہناتھا کہ جو آدمی اس کی ویڈیو بنا رہا تھا اسے بھی حراست میں لیا گیاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ کوئی بھی شخص جو کہ جان بوجھ کر دوسروں کو کورونا سے متاثر کرنے کی سرگرمی میں ملوث پایا جائے گا اسے پانچ سال کیلئے جیل جانا ہو گا جبکہ اسے 5 لاکھ ریال تک جرمانہ بھی کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ یہ جرم دوبارہ کرتاہے تو سزا بھی دگنی ہو گی اور غیر ملکی کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک سے نکال دیا جائے گا اور اسے دوبارہ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

مزید :

عرب دنیا -