چھوٹے کپڑے نہ پہننے کے باعث کام نہیں ملا ، بھارتی گلوکارہ و ڈانسر کا انکشاف
ہریانہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ڈانسر اور گلوکارہ سپنا چودھری نے کہا کہ کم کپڑے نہ پہننے کے باعث مجھے کسی ہندی فلم یا ٹی وی شو میں کام نہیں دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپنا چودھری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اس سال مجھے انڈسٹری میں 15سال ہو جائیں گے ، لیکن ابھی بھی میں اپنے خوابوں کو مکمل نہیں کر سکی ۔ میں ہندی فلم یا ٹی وی شو میں اداکاری کی صلاحیتیں دکھانا چاہتی تھی مگر چھوٹے کپڑے نہیں پہنتی اس لئے مجھے کام نہیں ملی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے انڈسٹری میں کام پانے کیلئے جدو جہد کرنا پڑتی ہے ، ایک وقت ایسا بھی تھا جب ڈیزائنرز نے مجھے شو اور ایونٹ کیلئے کپڑے دینے سے صاف انکار کر دیا تھا ۔ ڈانس میرا پہلا پیار ہے ، میں آج جو بھی ہوں اپنی پرفارمنس سے ہوں یہی میری پہلا پیار ہے اور رہے گا ۔