پی ٹی آئی رہنمانذیرچوہان کا جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کااعلان ، بڑی وجہ سامنے آگئی

پی ٹی آئی رہنمانذیرچوہان کا جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کااعلان ، بڑی وجہ ...
پی ٹی آئی رہنمانذیرچوہان کا جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کااعلان ، بڑی وجہ سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیرترین کولیڈرمانالیکن وہ اس قابل نہیں ہیں، میرا لیڈر صرف عمران خان ہے۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق ایم پی اے نذیرچوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے مجھے استعمال کیا ، ترین گروپ سے میراکوئی تعلق نہیں ، جہانگیرترین کی ہرپیشی پرگیامگر میری مشکل میں انہوں نے فون کا ل تک نہیں کی،پارٹی میں خدمات کی وجہ سے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا تھا اوران کے لئے فائٹ کی مگر انہوں نے میر اساتھ نہیں دیا۔جہانگیر ترین کا مفاد پورا ہوگیا تواب ترین گروپ بن گیا۔

نذیر چوہان نے مزیدکہا کہ میں وزیر اعظم عمرا ن خان سے معذرت خواہ ہوں،اپنے بھائی شہزاد اکبر کے پاس جاکرشکریہ ادا کروں گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -