صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس، تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پرا تفاق

صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس، تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پرا تفاق
صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس، تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پرا تفاق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں شرکاءکی اکثریت نے سکول کھلنے رکھنے کی تجویز دی ہے جبکہ سندھ نے متاثرہ اضلاع میں سکول بند رکھنے کی تجویز دی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں بورڈ امتحانات بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -