گھی کا خالی ڈبہ چرانے پر لڑکے کو دہکتی کلہاڑی چاٹنے کی سزا، زبان جل گئی

گھی کا خالی ڈبہ چرانے پر لڑکے کو دہکتی کلہاڑی چاٹنے کی سزا، زبان جل گئی
گھی کا خالی ڈبہ چرانے پر لڑکے کو دہکتی کلہاڑی چاٹنے کی سزا، زبان جل گئی
سورس: Hippopx

  

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں پنچایت نے انوکھا فیصلہ سناتے ہوئے نوجوان کی زبان جلا دی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق فاضلہ کچھ میں ایک لڑکے پر الزام تھا کہ اس نے گھی کا خالی ڈبہ چرایا ہے۔ پنچایت نے اسے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے دہکتی ہوئی کلہاڑی چاٹنے کا حکم سنایا۔ پنچایت کے حکم پر لڑکے نے کلہاڑی چاٹی تو اس کی زبان جل گئی۔ پولیس نے پنچایت میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ڈیرہ غازی خان -