وزیراعظم نے سندھ میں ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ مراد علی شاہ  حکومت کے ہوش اڑ جائیں 

وزیراعظم نے سندھ میں ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ مراد علی شاہ  حکومت کے ...
وزیراعظم نے سندھ میں ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ مراد علی شاہ  حکومت کے ہوش اڑ جائیں 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں وفاقی اداروں کے ذریعے ایکشن پلان شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، حلیم عادل شیخ ، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی اور سیف اللہ ابڑو نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور سندھ میں تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے متحرک کردار پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی اداروں کے ذریعے ایکشن پلان شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے طے پایا کہ سمگلنگ، منشیات اور بد انتظامی کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کردار ادا کرے گی جب کہ وزیراعظم بھی جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔

مزید :

قومی -