کورونا میں اضافہ، پنجاب حکومت نے چار اضلاع میں بڑی پابندی عائد کردی

کورونا میں اضافہ، پنجاب حکومت نے چار اضلاع میں بڑی پابندی عائد کردی
کورونا میں اضافہ، پنجاب حکومت نے چار اضلاع میں بڑی پابندی عائد کردی
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے اضلاع میں مزارات کو کورونا کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں مزارات 31 اگست تک بند رہیں گے تاہم مزارات سے ملحقہ مساجد کھلی رہیں گی جہاں ایس او پیز کے تحت نماز ادا کی جائے گی۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے عرس کی تقریبات میں عوامی شمولیت پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔  محکمہ اوقاف کا عملہ عرس کی تقریبات ادا کرے گا اور ان تقریبات میں ویکسی نیشن کرانے والا عملہ ہی شریک ہوسکے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -