ہوائی جہاز میں سیٹ پھنس جانے پر مسافروں میں جھگڑا، لاتوں اور گھونسوں کی برسات

ہوائی جہاز میں سیٹ پھنس جانے پر مسافروں میں جھگڑا، لاتوں اور گھونسوں کی برسات
ہوائی جہاز میں سیٹ پھنس جانے پر مسافروں میں جھگڑا، لاتوں اور گھونسوں کی برسات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں آرام کرنے کی پوزیشن میں سیٹ پھنس جانے پر ہوائی جہاز کے مسافروں میں لاتیں، مکے اور گھونسے چل گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ ری پبلک ایئرویز کی ایک پرواز میں پیش آیا۔ یہ پرواز نیواورلینز سے ٹیکساس کے آسٹن برگسٹرام انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ایک مسافر نے اپنی سیٹ سیدھی کرنے کی کوشش کی مگر سیٹ پھنس گئی۔ اس کی سیٹ پیچھے ہونے کی وجہ سے پچھلی سیٹوں پر موجود ایک شخص کو اترنے میں دقت ہو رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر ان دونوں مسافروں میں تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں ان دونوں مسافروں کو جہاز کے درمیانی راستے میں ایک دوسرے پر گھونسے اور تھپڑ برساتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان دونوں کے جھگڑے کی وجہ سے جہاز کے اندر ایک ہڑبونگ مچی ہوتی ہے اور کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی ہوتی۔ ہوائی جہاز کے عملے کی مداخلت بھی جب کام نہیں آتی تو ایئرپورٹ سکیورٹی عملے کو طلب کر لیا جاتاہے، سکیورٹی اہلکار ان دونوں کو طیارے سے اتار کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -